takwem online funny jokes in urdu | takwem online lateefay | شکایت مزاحیہ لطیفہ | ترس مزاحیہ لطیفہ | مریض مزاحیہ لطیفہ | میکے مزاحیہ لطیفہ | فقیر مزاحیہ لطیفہ

 



1 :  شکایت

 ایک شخص اپنے دوست سے شکایت کر رہا تھا کہ اس

 کی بیوی اس سے ہمیشہ ناراض رہتی ہے دوست نے اسے مشورہ دیا کہ عورت کتنی ہی خفا کیوں نہ ہو ۔ تعریف سے خوش ہو جاتی ہے ۔ آج شام کے کھانے پر اس کے پکائے  ہوئے سالن کی تعریف کر دینا ۔ چنانچہ اس آدمی نے شام کو پہلا نوالہ منہ میں لیتے ہوئے کہا آہا آہا بیگم مزہ آ گیا کیا غضب کا سالن پکایا ہے ۔ بیوی کھانا چھوڑ کر رونے بیٹھ گئی ۔ خاوند نے وجہ پوچھی تو بیوی نے کہا تم نے میری کسی چیز کی تعریف نہیں کی ۔ خاوند نے کہا " تمہارے سالن کی تعریف تو کی ہے " بیوی بولی " یہ تو میں نے ہوٹل سے منگوایا ہے


2 :  ترس

ایک مقدمے میں جج نے ملزمہ سے پوچھا : تمہیں اپنے شوہر کوچاے میں زہر ملا کر دیتے وقت ترس نہیں آیا ملزمہ : آیا تھا ۔ جب اس نے دوسری پیالی مانگی


3 :  مریض 

ڈاکٹر نے مریض سے کہا میں نے جو تمہیں کھانے کے لئے کہا تھاوہ تم نے کھایا ؟ " مریض نے جواب دیا ۔ کوشش تو بہت کی تھی مگر کامیاب نہ ہو سکا ۔ ڈاکٹر نےکہا ۔ کیا بے وقوفی ہے ۔ میں نے کہا تھا کہ جو چیزیں تمہارا تین سالہ بچہ کھاتا ہے ، وہی تم کھاؤ ۔ تم سے اتنا بھی نہ ہو سکا ۔ مریض نے بے بسی سے جواب دیا ۔ ہاں ڈاکٹر صاحب ! لیکن میرابچہ تو موم بتی کوئلہ ، مٹی اور جوتے کے فیتے وغیرہ کھاتا ہے


4 : میکے

شوہر : اگر تم مجھے چھوڑ کر میکے گئی تو میں تمہارے بغیر خود کشی کر لوں گا ۔ بیوی : تمہاری انہی خوبصورت  باتوں کی وجہ سے خود کو روک نہیں پارہی میں


5 : کنفیوز 

شادی کی رات ہسبنڈ کنفیوز ہو گیا کے بیوی سے کیا بولوں آخر وہ بولا آپ کے گھر والوں کو معلوم ہے ، کے آپ یہاں میرے ساتھ ہو ؟؟


6 : فقیر 

وائف اینڈ ہسبنڈ بازار میں جارہے تھے تو ایک فقیر نے کہا : شہزادی 10 روپے دے دیں ، میں اندھا ہوں ہسبنڈ : پیسے دے دوں تمہیں شہزادی کہہ رہا ہے تو ضرور اندھا ہو گا


7 :  پسند 

 لڑکی پٹھان سے " میری امی کو تم بہت پسند آئے ہو " پٹھان شرماتے ہوئے کچھ بھی ہو پر ہم شادی تم سے ہی کرے گا خالہ سے بولو ہم کو بھول جائے


8 : سردار

فقیر : ارے بابا کچھ دے دو بہت بھوکا ہوں سردار 100 روپے نکالتے ہوئے بولا 50 روپے ہیں تمہارے پاس ؟ فقیر ( خوش ہوتے ہوئے ) : ہاں جی ہے سردار : اچھا تو پہلے وہ خرچ کر لو


9 : چھٹیاں

ایک گاؤں میں ایک بڑے میاں فوت ہو گئے ۔ مدرسے میں استاد صاحب نے چھٹی کا اعلان کر دیا ۔ بچے خوشی خوشی مدرسے سے باہر کی طرف بھاگنے لگے ۔ سامنے سے دو بوڑھوں کو آتا دیکھ کر ایک بچے نے دوسرے سے کہا یار ! وہ دیکھو سامنے سے دو چھٹیاں اور آرہی ہیں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی