کامیابی کا گر
ایک انتہائی کامیاب بزنس مین سے کسی نے جب اس کی کامیابی کا راز پوچھا تو
جواب ملا۔
یہ سب میری بیوی کے مشوروں کی بدولت ہے۔
اوہ یعنٰی آپ کی بیوی بے انتہاہ ذہین ہے اس شخص نے پوچھا ۔نہیں میں اپنی بیوی کے مشورے کے برعکس کام کرتا ہوں۔ بزنس مین نے جواب دیا۔
میسج میسج میسج
ایک لڑکے کی انگیجمنٹ ایک بہت خوبصورت لڑکی سے فکس ہوئی۔وہ دونوں دن رات ایس ایم ایس پر باتیں کرتے رہتے تھے۔ان کی شادی ہوگئی۔
لڑکا لڑکی کا گھونگھٹ اٹھا کر بولا تم واقعی بہت خوبصورت ہوں بتاؤں تمہیں کیا گفٹ کروں۔
"لڑکی شرماتی ہوئی بولی "ادلے ہفتے لاول پنڈی اتلام آباد دھومنے تلے"
کم سے کم ایک کال تو کرلینی چاہیے تھی۔
میسج میسج میسج دیکھ لیا میسج کا نتیجہ۔
پسندیدہ مشغلہ
مسز جانسن: آپ کے شوہر کا مشغلہ کیا ہے؟
مسز سیمپسن: لڑکیوں کا پیچھا کرنا
مسز جانسن: اس سے آپ کو پریشانی نہیں ہوتی؟
مسز سیمپسن: نہیں کیونکہ کتے ہمیشہ کار کےپیچھے بھاگتے ہیں۔اگر وہ اسے پکڑ بھی لے تو چلانہیں سکتے۔
شریک زندگی
بیگم نے شوہر کی دلو جان سے خدمت کی تو جواب میں انہوں نےبے شمار دعائیں دے ڈالی۔
میری اچھی بیگم : سدا سہاگن رہو اللہ تعالیٰ تمہیں مزید نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے
تمہارے سر کا سایہ سلامت رہے تمہارے بچوں کا باپ جیتا رہے،اللہ اس کو بے شمار ترقی دے،اس کے رزق میں وسعت دے،اسے یورپکی سیر کروائے،اس کے دل کی ساری مرادیں پوری کریں،خدا کرے کہ وہ زندگی میں عیش ہی عیش کرے اسے ایک حسینہ ماہ جبیں بطور شریک زندگی نصیب ہو بولو آمین۔
عقلمندسیلز مین
جوتوںکی ایک دوکان پر ایک سیلز مین نے ایک خوبصورت لڑکی کو سینڈل کی قیمت ایک ہزار بتائی۔لڑکی کو سینڈل پسند آگئی مگر اس کے پاس صرف آٹھ سو روپے تھے اس نے وہ روپے سیلز مین کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو سو روپے کل آکر دے دے گی۔
سیلز مین نے سینڈل کا ڈبہ لڑکی کے حوالے کردیا اور وہ لڑکی چلی گئی۔دکان کےمالک نے سیلز مین کو غصہ کرتے ہوئے کہا تم بہت احمق ہو دیکھنا وہ اب کبھی نہیں ائے گی اس کے اچھے بھی آئے گے سیلز مین نے مسکراتے ہوۓ جواب دیا میں نے اسے دونوں سینڈل بائیں پاؤں کے دیئے ہیں۔
عورت کہے جسے
وہ عورت نہیں کوئی اور شے ہے جو بڑھاپے کے اگے ہتھیار ڈال دے۔
عورت جی کھول کر اس لیئے بولتی ہے کے کہی وہ بیمار نہ ہوجائے ۔
یہ عورت ہی ہے جو رسی کے بغیر مرد کو باندھ کر رکھتی ہے۔
عورت ان چیزوں کو بے حد عزیز رکھتی ہے جو اسے حسین سے حسین تر بناتی ہیں۔
بددماغ عورت زیادہ تر لمبی عمر پاتی ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کے ملک الموت بھی اس سے گھبراتے ہیں۔
کامیاب انتقام
دو دوست طویل مدت کے بعد ملے تو ایک نے دوسرے سے پوچھا یار اس لڑکی کا حال سناؤ جس کے ساتھ تم اکثر گھومنے پھرنے جایا کرتے تھے،سچ پو چھو تو اس کے اور میرے مزاج میں دن رات کا فرق تھا۔دوسرے دوست نے کہا اس لیئے میں اسے زیادہ پسند نہیں کرتا ایک دن طیش میں اکر میں نے اسے صاف انکار کردیا کے میں تم سے محبت نہیں کرتا میں تو تمھارے ساتھ وقت گزاری کررہا تھا۔یہ سن کر وہ غصہ سے لال پیلی ہوگئی اور بولی میں تمہاری اس حرکت کا ایسا بدلہ لوں گی کے تم زندگی بھر یاد رکھوں گے تو کیا وہ بدلہ لینے میں کامیاب ہوگئی پہلے دوست نے پوچھا
دوسرے دوست نے ہاتھ ملتے ہوئے کہا میں سمجھتا ہوں وہ کامیاب ہوگئی کیونکی وہ اب میری بیوی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں