funny jokes in urdu | کھانے کا وقت مزاحیہ لطیفہ | آپ اپنے دام میں مزاحیہ لطیفہ | مستعدی مزاحیہ جوکس | شیطان مزاحیہ لطیفہ | مسئلہ مزاحیہ لطیفہ

takwem online lateefay

 

 کھانے کا وقت1  : 


دعوت ولیمہ میں ایک شخص دیر تک کھانا کھاتارہاتو منتظمین نے اس سے دریافت کیا۔

 ”جناب ! آپ کب تک فارغ

ہوں گے ؟

اس شخص نے دعوت نامہ دکھاتے ہوئے مرغ روسٹ کی طرف ہاتھ بڑھایا اور کہا۔ ”جناب ! اس کارڈ میں کھانے کا وقت دس بجے سے ایک بجے تک لکھا ہے۔“


آپ اپنے دام میں2 : 


” بیگم تم نے شام کا اخبار پڑھا؟“ شوہر نے بیوی کو مخاطب کیا۔ ”آج تک ہمارے ملک کا نظام نہ سدھر سکا۔ کچھ بھی نہ بدلاء نہ کوئی ایسی جگہ رہی، جہاں باعزت آدمی سکون سے بیٹھ سکے۔ اب مجھے ہی کچھ کرنا ہو گا۔ ایک محب وطن شہری ہونے کے ناطے میر افرض بنتا ہے کہ میں ملک کے قوانین درست کرنے میں معاونت کروں۔“ پہلے آپ اپنی حالت تو درست کر لیجئے ! بیگم نے تنک کر کہا۔ ”الٹا پاجامہ پہن کر صبح سے ادھر ادھر گھوم پھر ”

رہے ہیں۔



مستعدی      3 : 


ایک پولیس موبائل سے وائر لیس پر تھانے میں اطلاع آرہی تھی۔ سر جی ! بندر روڈ پر کیپری سینما کے قریب دو ڈاکو ایک آدمی کو لوٹ رہے تھے۔ ہم نے ایک بندے کو قابو میں کر لیا ہے۔“

کون ہے وہ بندہ ؟“ تھانے سے پوچھا گیا۔ ” وہ سرجی ... جسے لوٹا گیا تھا۔

“ جواب ملا۔ 



شیطان    :     4            


شیطان... مرد کے دماغ میں رہتا ہے اور عورت کے دل میں۔ اس دُنیا کا پورانظام شیطان کی وجہ سے چل رہا ہے ،اگر شیطان نہ رہے تو کوئی انسان نہ رہے بلکہ سب فرشتے ہو جائیں۔ انسان رہنے کے لئے شیطان چاہیے۔ وہ نہ ہو تا تو مولویوں اور واعظوں کے بچے بھوکے مر جاتے ، یہی تو ان کا ذریعہ روزگار ہے۔ شیطان نہ ہو تو کس کے خلاف تقریریں کریں؟ یہ ہمارے حسن کے بازار ، رقص و موسیقی کی محفلیں، اس کے دم سے تو ہیں۔ شیطان نہ ہوتا تو کوئی سیاستدان اور شاعر نہ ہوتا۔ عورت کا تو کوئی کام ہی نہ رہ جاتا۔ کہتے ہیں کہ عورت بھی زمین پر شیطان کی ایجنٹ ہے۔ شیطان، کائنات میں پہلا صحافی ہے، جس نے اللہ کو یہ خبر دی کہ آدم زمین پر جا کر کیا کیا کرے گا۔ صرف یہ نہیں ، وہ پہلا وکیل بھی ہے، جس نے آدم کو مشورہ دیا کہ پھل کھالو، پھر کوئی تم سے جنت کا قبضہ نہیں لے سکے گا، تم ہمیشہ کے لئے رہو گے اور یہ یہ مشورے میں جنت ملے ہو گی۔ اپنی غلطی تسلیم کر نادر اصل خود کو انسان ماننا ہے کیونکہ وہ صرف شیطان ہے جس نے آج تک اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔ شاید اس لئے ہم بھی آج کل غلطی کو نہیں مانتے


مسئلہ    :     5


پینے پلانے والوں کی محفل برخاست ہوئی تو ایک شخص نے اپنے دوست کو مشور ہ دیا۔ ” تمہاری حالت ڈرائیونگ کرنے کے قابل نہیں ہے ، بہتر ہے کہ تم بس میں گھر چلے جائو۔“

مجھے تو کوئی اعتراض نہیں ہے دوست نے خمار زدہ لہجے میں کہا۔ لیکن تمہیں تو پتہ ہے کہ میری بیوی کتنی جھگڑالو اور بد مزاج ہے۔ وہ بس کو گھر کے گیراج میں کھڑی کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔


click Here 👇👇

takwem online lateefay ,مزاحیہ لطیفے،طنز و مزح،اردو لطیفے ،لطیفے مزاحیہ اردو


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی