حقوق : 1
عورتوں کو واقعی مردوں کے برابر حقوق مل گئے ہیں کیونکہ 80 فیصد مردوں نے کچن سنبھال لئے ہیں ۔
بی اے پاس شوہر کو شادی کے بعد ”بی وی
پاس ہونا پڑتا ہے ۔
اشتہار : 2
* عورت اب ایک ایسا اشتہار بنتی جارہی ہے، جس کی قدر و قیمت روز بروز انتہائی کم ہوتی
جارہی ہے
3 : بہترین دوست
* فی زمانہ بہترین دوست وہ ہے، جو تمہیں
شادی سے بچنے کا مشورہ دے۔
4 : لیڈیز فرسٹ
ہر جگہ لیڈیز فرسٹ ،اسی لئے ہے کہ لڑائی
جھگڑے، دنگے فساد میں لیڈیز ہمیشہ آگے
رہتی ہیں ۔
5 : خالص آکسیجن
* موجوده دور میں خالص آکسیجن واٹر سپلائی کی ٹونٹیوں سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
موت سے زندگی، شادی سے مسرت اور
سیاست سے سچائی کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ کسی بھی عورت سے کبھى بهى حال پوچها جائے تو وہ پچاس بیماریوں اور لاتعداد ٹینشن کا
بتائے گی۔
6 : شاپنگ
* عورت کو چاہے ایک لاکھ کی شاپنگ کرادو پھر بھی کہے گی کہ فلاں فلاں چیز تو لی ہی
نہیں ۔
7 : خالص دودھ
بهينس ہمیں خالص دودھ دیتی ہے اور ہم اس میں گندے کیمیکلز اور پانی ملا کر اپنے ضمیر
کے ساتھ بیچ دیتے ہیں اور برکت کی امید
رکھتے ہیں۔
8 : آئینہ
* اگر آئینہ ایجاد نہ ہوتا تو مرد اندھے اور عورت کانی نہ کہلاتی۔
9 : دہشت
ڈاکو اور بیگم دو ایسی شخصیات ہیں، جن
کی دہشت میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
10 : بیچارہ شوہر
وه ،بستی، جسے حکومت بھی سناتی ہے اور باس بهی ، عوام بھی سناتی ہے اور بیوی بھی، بیچارہ شوہر کہتے ہیں ۔
*حرام کی دولت کے پھنکارتے ناگ کا ٹھیکہ ننانوے فیصد امیر لوگوں نے لے رکھا ہے.
11 : دوسرا نام
* مرد کو اگر دوسرا نام دینا ہو تو لیاقت ہے اور اگر عورت کو دوسرا ، تیسرا، بیسواں نام تک
دینا ہو تو صرف اور صرف حماقت ہے ۔ * میں ایک اچھا شوہر ہی نہیں... اچھی ماں بھی
ہوں۔
12 : غریب کا ریفریجریٹر
* غریب کا ریفریجریٹر ہوتا ہے ... پانی کا مٹکا۔ وه رقم جو حکومت سے لے کر دکانداروں میں
بانٹ دی جائے... اسے تنخواہ کہتے ہیں۔ * ہم لوگ کھانا کھانے کے لئے ہوٹل جاتے ہیں کیونکہ بیگم... وقت گزارنے کے لئے کھانا پکاتی ہیں۔
13 : مین اف دی میچ
* میاں بیوی کے جھگڑوں میں ”مین آف دی میچ‘ بلکہ ”وومن آف دی میچ ہمیشہ... بیوی
ہی رہتی ہے۔
14 : چور
گزشتہ دنوں چور ایک سرکاری دفتر
سےآئندہ الیکشن کے نتائج چرا کر لے گیا۔ *اگر آپ واقعی کوئی بات اپنی بیوی کو سنانا
چاہتے ہیں تو نیند میں بولئے۔
15 : تمنا
بس صاحب! کیا پوچھتے ہو۔ اب تو صرف موت کی تمنا نے مجهے زندہ رکھا ہوا ہے ۔ اس نے کار میں بیٹھے بیٹھے باہر کھڑی لڑکی کا ہاتھ تھاما ... اور پھر اسپتال میں ان
کی منگنی ہوگئی۔
16 : سننا
بعض لوگوں کے پاس کہنے کے بجائے کچھ نہیں ہوتا لیکن یہ جاننے کے لئے ہمیں بہت دیر
تک ان کو سننا پڑتاہے۔
تدبير : 17
ایک بحری جہاز میں اتفاق سے سارے مسافر ”سکھ” تھے۔ نہ جانے کیا ہوا کہ تمام مسافر ڈوب کر مر گئے لیکن جہاز صحیح سلامت کھڑا رہا۔ جس ملک کی سمندری حدود میں یہ حادثہ رونما ہوا، وہاں کی انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقاتی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی تو پتا چلا کہ جہاز کسی خرابی کے باعث سمندر میں رک گیا تھا۔ تمام مسافروں نے تدبیر سوچی اور اسے دھکا دینے کے لئے نیچے اُتر
گئے۔
تیز رفتاری کی وجہ : 18
ایک خاتون نے ٹریفک سارجنٹ کو اپنی تیز رفتاری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا۔ ”میری گاڑی کے بریک فیل ہوگئے ہیں، اس ہیں، اس لئے میں چاہتی ہوں کہ کسی حادثے کے بغیر جلد ازجلد گھر
پہنچ جائوں۔“
READ MORE
ایک تبصرہ شائع کریں