مستعدی
کال بیل بجنے پر ایک صاحب نے دروازہ کھولا تو سامنے ایک جوان اور صحت مند فقیر کو کھڑے پایا۔ فقیر نے الله کے نام پر دو چار روپے ک کا سوال کیا تو صاحب خانہ نے کہا۔ ” میں تمہیں چار روپے کے بجائے چار سو روپے گا، میرے گھر میں بھاری فرنیچر کو ادهر ادهر کھسکانے کا کچھ کام ہے، اس میں میرا ہاتھ بٹاؤ۔ تمہیں معقول مزدوری مل جائے گی، تم بہت اچهے وقت پر آئے ۔ میں مزدور کو بلانے ہی جارہا تھا۔“
دوں
” کوئی بات نہیں صاحب!“ فقیر نے مستعدی سے جواب دیا ۔ ” آپ مجھے بتائیں کہ مزدور کہاں سے ملے گا، میں ابھی بلا لاتا ہوں۔“
سستا طریقہ
ایک شخص نے اپنے پڑوسی سے پوچھا۔ ”زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے تم
کیا دے رہے ہو؟“ ” کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ... رضائیاں ،کمبل، گوشت، مرغی، دالیں، آثا، چاول... بر چیز اتنی مہنگی ہے کہ خرید کر دینے کی ہمت نہیں ہورہی ۔ ہمارے مالی حالات بھی کچھ اچھے نہیں ... میرے خیال میں سب سے ستا
طریقہ یہ ہے کہ نقد رقم دی جائے ۔“ پڑوسی نے سوچ کر جواب دیا۔
بس اور رکشہ
ایک لڑکے نے لڑکی کو چھیڑتے ہوئے کہا۔ ”بس اور لڑکی ایک جیسے ہوتے ہیں، ایک جاتی ہے تو دوسری آجاتی ہے ۔ “
رکشہ اور لڑکے بھی ایک جیسے ہوتے ہیں، ایک کو بلاؤ تو چار چلے آتے ہیں ۔“ لڑکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
وغيره ... وغيره
بعض لوگوں سے مل کر انسان سوچتا ہے کہ وہ اب تک کہاں تھے اور جہاں تھے، وہاں واپس کب جائیں گے؟
* جن مرد حضرات کا دعویٰ ہے کہ وہ خواتین کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کی فطرت سے بخوبی واقف ہیں، وہ یقیناً سائیکارٹسٹ ہیں یا پھر انہیں سائکارٹسٹ کی ضرورت ہے ۔ *کراچی پہنچ کر ہم نے اپنی دوست کو فون کیا کہ ہم کراچی آئے ہوئے ہیں ،یہ سن کر وہ بہت خوش ہوئیں۔ ہم نے انہیں بتایا کہ وقت کی کمی کے باعث ہم آپ گھر نہیں آسکتے ، یہ سن کر وہ اور بھی زیادہ خوش ہوئیں۔
*حماد نے سعد سے پوچھا ۔ ” کیا حال چال ہے ؟‘ سعد نے جواب دیا۔ ”چال
correct
ہے حال پرفیکٹ ہے لڑکیوں کو چھیڑنا میرا سبجیکٹ ہے میرا خیال ہے کہ آپ کے کریکٹر میں کوئی ڈیفیکٹ ہے سعد کے جواب پر حماد نے تڑپ کر کہا۔
ازدواجیات
کبھی میرا بھی ایک آئیڈیل ہواکرتا تھا۔“
تم نے اسے کھو دیا؟“
اس سے شادی کرلی۔ “
”میرے میاں بہت ہی گھٹیا انسان ہیں، کل انھوں نے بچی کے گلک سے سارے
نکال لئے ۔
،،
اوه ... یہ تو واقعی بڑی گھٹیا حرکت ہے۔“
” اور نکالے بھی اس وقت، جب اس میں اتنی رقم جمع ہوگئی تھی کہ میں اس لان کا سوٹ خرید سکتی تھی۔
ملازمت کے لئے امیدواروں کا انٹرویو جاری تھا۔ انٹرویو لینے والے نے ایک امیدوار سے پوچھا۔ ”آپ شادی شدہ ہیں؟“
” جی ہاں!“ امیدوار نے جواب دیا۔ ” آپ نے شادی کہاں کی تھی؟“
مجھے معلوم نہیں ۔“
”کیا...!“ انٹرویو لینے والے نے ۔ لینے والے نے حیرت سے کہا۔ " آپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ نے شادی کہاں کی تھی۔“
" اوه... معاف کیجئے گا ... میں سمجھا ، آپ نے پوچھا کہ آپ نے شادی کیوں ” کی تھی۔ امیدوار نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا۔
read More
takwem online lateefay ,مزاحیہ لطیفے،طنز و مزح،اردو لطیفے ،لطیفے مزاحیہ اردو
ایک تبصرہ شائع کریں